Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چرس تو غریبوں کا نشہ ہے‘، سینیٹ سے بھنگ کے کنٹرول کا بل منظور

بلوچستان میں ڈرائیورز چرس کے بغیر گاڑی نہیں چلا سکتے، بل کو پاس کرلیں، سینیٹر دنیش کمار
شائع 12 ستمبر 2024 05:14pm

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 سینیٹ میں پیش کردیا ہے، جسے منظور بھی کرلیا گیا۔

سینیٹر دنیش کمار نے مذکورہ بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھنگ پر صوبوں کو قانون سازی کرنے دیں، چرس تو غریبوں کا نشہ ہے، اس بل کو پاس کرلیں۔

امریکہ میں ورزش سے قبل چرس پینے کا رجحان، فائدہ کیا ہے؟

سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرائیورز چرس کے بغیر گاڑی نہیں چلا سکتے۔

اپوزیشن نے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 پر اعتراض کیا جسے مسترد کردیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ بل کی شق 18 کا پروسیجر چل رہا ہے، اپوزیشن لیڈر شق 19 پر بات کررہے ہیں۔

شارک بھی چرس کا نشہ کرنے لگی، نئی تحقیق میں بڑا انکشاف

بل کی منظوری کے لیے لابی سے حکومتی سینیٹرز سے بلا لیا گیا، جس کے بعد وزیر قانون نے کہا کہ ایوان میں بل پر ووٹنگ کرائی جائے۔ اور سینیٹ سے بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 منظور ہوگیا۔

SENATE APPROVES BILL

Cannabis Control and Regulatory Authority Bill 2024