Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

’لڑکا ڈھائی لاکھ کماتا ہو اور انجینئر ہو‘، لڑکی کی ڈیمانڈ پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا

خاتون کے مطالبات دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ اور کچھ برہم
شائع 12 ستمبر 2024 03:58pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

شادی سے قبل ہر لڑکی کا یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ اس کا ہونیوالا شوہر ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دے اور اس کی ضروریاتِ زندگی کا خیال رکھے۔

مگر ایک خاتون نے شادی سے قبل ایسے شوہر کا مطالبہ کر دیا جس نے سوشل میڈیا پر بحث جھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر کی اپنے مستقبل کے شوہر سے مطالبے کی ایک طویل فہرست سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون کے اپنے مستقبل کے پارٹنر سے طویل ڈیمانڈز کی پروفائل شونی کپور نامی بھارتی ایکس صارف نے شئیر کی۔

پروفائل کے مطابق وہ اپنے دوسرے شوہر سے کم از کم 30 لاکھ روپے سالانہ کمائی کا مطالبہ کرتی ہیں، شوہر ایک بڑے گھر کا مالک ہو جہاں خاتون کے والدین بھی ان کے ہمراہ رہ سکیں۔

خاتون نے اپنے دوسرے شوہر کی اعلیٰ تعلیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا سے ایم بی اے کرنے والے اور سافٹ ویئر انجینئر پارٹنر کی تلاش میں ہیں۔

مذکورہ خاتون نے پروفائل میں یہ بھی لکھا کہ انہیں لگژری ہوٹلوں قیام کرنا بہت پسند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گھر کے کام کاج میں دلچسپی نہیں لیتیں اور اپنے ہونے والے شوہر سے توقع رکھتی ہیں کہ وہ کام کرنے کے لیے باورچی اور نوکرانی کی خدمات حاصل کریں۔

پروفائل کی طویل فہرست پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کی کبھی شادی ہی نہیں ہوئی، حالانکہ وہ خود ایک طلاق یافتہ ہے۔

Woman's Groom Criteria

Rs 30 Lakh Package

sparks debate