Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی اداکار جونی لیور کا پاکستانی اسٹارز کو زبردست خراج تحسین

پاکستان جانے کا موقع کا ملا تو لاہوراورکراچی ضرور جاؤں گا
شائع 12 ستمبر 2024 03:58pm

بھارتی اداکار اور کامیڈین جونی لیور اپنے ملک میں کسی لیجنڈ سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ اپنے کیریئر میں سیکڑوں فلموں کا حصہ رہے ہیں۔ مرکزی کردارادا نہ کرنے کے باوجود ان کا کردار ہمیشہ فلم میں اہمیت رکھتا تھا۔ وہ کھڑے ہو کرکامیڈی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

جونی لیورکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں بھی ہے۔ وہ ایک ایسےاسٹار ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان سےبھی بہت پیار سمیٹا ہے۔ وہ بہت سے پاکستانی ستاروں کے قریب رہے ہیں اور انہوں نے کئی بار ایک اسٹیج شیئر کیا ہے۔

سشمیتا سین کے ’انشاء اللہ‘ کہنے پر بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

جونی نے ایک پاکستانی نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ستاروں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں عمر شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں ان کے بیٹے سے رابطے میں ہیں۔

جونی نے پاکستانی لیجنڈر معین اختر کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ایک عظیم ٹیلنٹ کے مالک تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امان اللہ خان کو بہت پسند کرتے ہیں اور وہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کے شعبے میں ان کے کام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امان اللہ کے ساتھ کام کرنے کے قابل نہیں تھے لیکن انہوں نے ان کا کام ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر کئی بار دیکھا ہے۔

اُنہوں نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی پاکستان جانے کا موقع کا ملا تو لاہوراورکراچی ضرور جاؤں گا۔

جونی لیورکو پاکستان میں بھی لوگ ان کی عاجزی کی وجہ سےبہت پسند کرتے ہیں۔ پاکستانی مداحوں نے ان کی پاکستانی عوام سے وابستگی پر انہیں پیار اور محبت بھرے کمنٹس بھیجے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle