Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

وہ گذشتہ پانچ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2024 03:29pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے۔

وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

ان کے انتقال کی خبراداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر دی۔

پوسٹ میں شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر بروز جمعرات خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

انہوں نے اپنے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃالفاتحہ پڑھنے کی درخواست کی۔

شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی گذشتہ پانچ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں ان کی حالت تشوشناک بتائی جارہی تھی۔

شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یہ یحیی صدیقی اور شگفتہ اعجاز دونوں کی دوسری شادی تھی اور دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔ دونوں کی مشترکہ دو بچیاں بھی ہیں۔

یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle