Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راحت فتح علی نے گوروں کا نصرت فتح علی خان کا نام ’مسٹر اللّٰہ ہو‘ رکھنے کی وجہ بتادی

ہم پردیس میں اپنے دیس کی مٹی کی خوشبو لے کر آتے ہیں
شائع 12 ستمبر 2024 04:05pm

پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بتایا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اللّٰہ ہو اللّٰہ ہو‘ گوروں کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے انکا نام ’مسٹر اللّٰہ ہو‘ ہی رکھ دیا تھا۔

انہوں نے یہ انکشاف کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو کے دواران کیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو میرا دوسرا گھر ہے، کیونکہ استاد نصرت فتح علی خان کی اہلیہ یہاں رہتی تھیں اور میں ان کے گھر ہی آ کر ٹھہرتا تھا، اس شہر سے میری یادیں وابستہ ہیں۔

امیتابھ بچن نے طالبہ سے ’ٹی ڈیٹ‘ کی خواہش ظاہر کردی

راحت فتح علی خان نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا شاہ زمان چھوٹی عمر میں بڑے اسٹیج پر پرفارم کر رہا ہے، اُس نے 6 سال کی عمر سے استاد نصرت فتح علی خان کو سُن کر اور گا کر سیکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری پسندیدہ صنف میں فن موسیقی کو فوقیت حاصل ہے، کیونکہ اس میں آپ کھل کر گا سکتے ہیں۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ ہم پردیس میں اپنے دیس کی مٹی کی خوشبو لے کر آتے ہیں۔ اور اپنے دیس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوروں کی طرح مجھے بھی استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اللّٰہ ہو اللّٰہ ہو‘ سب سے زیادہ پسند ہے۔

خیال رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان ان دنوں اپنے صاحبزادے شاہ زمان علی خان کے ساتھ نارتھ امریکا کے دورے پر ہیں ، جہاں وہ مختلف شوز میں پرفارم کر رہے ہیں۔

Celebrities

Pakistani Singer

entertainment

lifestyle

Rahat Fateh Ali Khan