Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر سے ریسکیو تیندوے کو چار گولیاں ماری گئیں، حالت تشویشناک

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
شائع 12 ستمبر 2024 01:56pm

آزاد کشمیر میں فاروڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ سے بہہ کر آنے والے زخمی تیندوے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق باغ آزاد کشمیر میں فاروڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ سے ریسکیو کرکے اسلام آباد منتقل کئیے جانے والے تیندوے کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی تیندوے کا اس وقت اسلام آباد میں علاج جاری ہے۔ تیندوے کو چار گولیاں ماری گئیں تھیں۔ مادہ تیندوے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر نے تندوے کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف فاروڈ کہوٹہ تھانہ میں ایف آئی آر کے بعد درخواست جمع کرادی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

azad kashmir

wounded leopard

4 fires

serious condition