شہری زندگی سے غائب ہوتی بڑی نعمت ’مٹکے کا پانی‘ کئی طبی مسائل کا حل
ایک زمانہ تھا، جب پینے کے پانی کے لیے مٹکوں کا رواج عام تھا، اور اس کا استعمال تقریبا ہرگھر میں ہوتا تھا، کبھی یہ گھڑوں کی شکل میں ہوتا تو کبھی عام مٹکوں کی صورت میں ، ببرحال اس کا قدرتی ٹھنڈا پانی نہ صرف پیاس بجھاتا تھا ، بلکہ کیمائی عناصر سے بھی پاک ہوتا تھا۔
بدلتے وقت اور رحجانات میں جب ٹھنڈے پانی کے متبادل ذرائع متعارف ہونے لگے، تو ان مٹکوں کا استعمال بھی گھروں میں رفتہ رفتہ کم ہوتا گیا، خصوصا شہروں میں ٹھنڈے پانی کے متبادل ذریعوں کا استعمال ایک فیشن بن گیا اب شازو نادر ہی کوئی گھر ایسا ملے گا، جہاں ان مٹکوں کاکوئی وجود ہو، فی زمانہ یہ عالم ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں میں بھی ان کا استعمال نا پید ہو گیاہے۔
آج کے دور میں ہمیں کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سر درد ، اسہال، ہاضمے کے مسائل ۔ جسمانی تھکاوٹ ، جلدی بیماریاں اور کمزوری عام ہے ، جس کا ایک سبب ماہرین صحت کے مطابق پانی کے مٹکوں کی بجائے ٹھنڈے پانی کے متبادل ذرائعوں کا انتخاب ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر غور کیا جائے تو پرانے زمانے میں ان بیماریوں کا وجود نہ ہونے کے برابر تھا۔
ریسرچ بھی یہ ثابت کرتی ہے کہ مٹکے کا پانی صحت کے کئی فوائد آفر کرتاہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر مٹکے کا پانی پیا جائے تو اس سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں ، جن میں سے چند یہ ہیں۔
بہتر ہاضمہ
انڈین جرنل آف ٹریڈیشنل نالج کی ایک ریسرچ کے مطابق مٹی کے برتنوں میں محفوظ پانی پینے سے ہاضمے کی بہتری ہوتی ہے۔ کیونکہ مٹی کی سطح سے خارج ہونے والے معدنیات ہاضمے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
مدافعاتی نظام کی مضبوطی
جرنل آف انوائرمنٹ ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ ظاہر ہوا کہ مٹی کے برتنوں میں پانی پینے سے جسم کی مدافعتی قوت میں اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر اگر پانی کو اگرکچھ گھنٹوں کے لیے مٹکے میں رکھا جائے۔
جلد کی صحت
مٹکے کے پانی کے استعمال سے جلد کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ایکنی کے مسائل میں کمی لاتا ہے۔ جرنل آف کاسمیٹک ڈرماٹولوجی کی ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اس میں موجود قدرتی معدنیات جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
پانی کی ٹھنڈک
انٹر نیشنل جرنل آف انجینیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق بتاتی ہے کہ مٹی کے برتنوں میں پانی کا درجہ حرارت کم رہتا ہے، جو گرم موسم میں جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔
یہ تحقیقی حوالہ جات مٹکے کے پانی کے صحت کے فوائد کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ بھی صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہتے ہیں تو مٹکے کا پانی ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.