Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرس اولمپکس2024 کی اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز نے کتنا معاوضہ لیا

ایکشن اسٹار نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم سے 50 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگائی تھی
شائع 12 ستمبر 2024 11:04am

پیرس اولمپکس2024 کی اختتامی تقریب میں اپنی لازوال پرفارمنس دینے والے ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کے لیے جانے والے حیران کن معاوضے کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ٹام کروزکے خطرناک اسٹنٹ سے متعلق یہ اہم انکشاف لاس اینجلس اولمپکس (LA28) کی صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے کیا۔

پاکستان میں آئی فون 16 سیریز کے فونز کی قیمتیں کہاں ہوں گی؟

12 اگست کو ہونے والے پیرس اولمپکس2024 کی اختتامی تقریب میں بالی ووڈ ایکشن اسٹار62 سالہ ٹام کروز نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم سے 50 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔ اسٹٰدیم میں موجود شائقین اس پرفارمنس کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔۔

ٹام کروز نے اسٹیج پر پہنچ کرلاس اینجلس کی میزبان سے ہاتھ ملانے کے بعد اولمپک جھنڈا وصول کیا اور بائیک پر اسٹیڈیم سے باہر نکل گئے۔

ہالی ووڈ سپر اسٹاراسکائی ڈرائیونگ کرتے ہوئےاولمپکس کے اگلے ہونے والے میزبان لاس اینجلس، ہالی ووڈ پہنچ گئے۔ اسکائی ڈرائیونگ کی یہ ویڈیو پہلے سے ریکارڈ تھی۔

لاس اینجلس اولمپکس (LA28) کی صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے انکشاف کیا ہے کہ خطرناک اسٹنٹ کی فائنل پرفارمنس کے لیے ٹام کروز اور ان کی ٹیم نے کوئی معاوضہ نہیں لیا، انہوں نے یہ پرفارمنس بلا معاوضہ دی۔ جس کے لیے انہوں نے کئی ہفتے محںت اور ریہرسل کی تھی۔

hollywood

lifestyle

paris olympics 2024