Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنک وہیلز منصوبہ صنفی آزادی اور ترقی پسند سوچ قرار

پنک وہیلز کی ٹیم خواتین سے متعلق 15 کی تمام کالزاور وومن سیفٹی ایپ کی کال پر فسٹ رسپانڈر کا کردار ادا کرے گی
شائع 12 ستمبر 2024 10:22am
Formation of Pink Wheels Force comprising police ladies constable - Aaj News

گوجرانوالہ میں پولیس لیڈی کانسٹیبلان پر مشتمل پنک وہیلز فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کیلئے پنک وہیلز کے نام سے شاندار منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ پنک وہیلز کی ٹیم خواتین سے متعلق 15 کی تمام کالزاور وومن سیفٹی ایپ کی کال پر فسٹ رسپانڈر کا کردار ادا کرے گی.

پنک وہیلز کے لئے خواتین اہلکاروں کو موٹرسائیکل،باڈی کیم، موبائل ٹیپر، فسٹ ایڈباکس، اور چیک لسٹ سافٹ مہیا کردیے گئے ہیں. پنگ ہیلز لیڈی اسکواڈ۔پنک اسکوٹی پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر شہر کے معروف ۔تجارتی مقامات سمیت گرلز کالجز کے باہر گشت بھی کرے گا۔

شہری حلقوں نے پنک وہیلز منصوبے کو صنفی آزادی اور ترقی پسند سوچ کو عملی جامع پہنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔