Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کی بیماری کی ویڈیو پر شگفتہ اعجاز کو تنقید کا سامنا کیوں؟

یحییٰ صدیقی تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں
شائع 12 ستمبر 2024 10:14am

شگفتہ اعجاز ایک مشہور ورسٹائل پاکستانی آرٹسٹ ہیں، جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔ سنجیدہ اداکاری ہویا مزاحیہ وہ ہر کردار کو بخوبی نبھانا جانتی ہیں۔ انہیں حال ہی میں ہم ٹی وی کی سیریل ’میرے داماد‘ میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ مداح انہیں مقبول سیٹ کوم ’بلبلے‘ میں کامیڈی کرتے ہوئے بھی سراہ رہے ہیں۔ اداکارہ اس وقت زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہی ہیں، کیونکہ ان کے شوہر یحییٰ صدیقی تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

چند روز قبل شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریبات کا ایک وی لاگ شیئر کیا تھا، جو انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اسپتال میں منائی تھی۔ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں بھی تفصیلات شیئر کی تھیں۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہرکے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی

سالگرہ منانے کی ویڈیوز کے کلپس پرسوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے برہمی کا اظہار کیا ہے ، جو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا پر شوہر کی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے خوش نہیں ہے۔ ان کے شوہر یحییٰ کی ویڈیو کلپس کو بڑے پیمانے پر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ مداحوں کا خیال ہے کہ انہیں اس حالت میں ان کے شوہر کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ نہیں کرنی چاہئے۔

مداح کی ان کے اہل خانہ سے درخواست ہے کہ وہ ان کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کریں۔ بہت سے لوگوں نے ان کی شدید علالت کو عام کرنے پراداکارہ کی مذمت کی ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے اس موقع کی ویڈیو بنا بھی لی تھی تو اسے شیئر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle