Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائکہ اروڑا کا والد کی موت کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا

پولیس کا بھی انیل مہتا کی مبینہ خود کشی پر اپنا پہلا بیان جاری ہوگیا
شائع 12 ستمبر 2024 09:03am

بالی ووڈ اداکارہ،رقاصہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا کا اپنے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مالئکہ اروڑا کے والد نے بدھ کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ملائکہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، انہیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کااعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے۔

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایک نرم مزاج، جان نثار کرنے والے نانا، پیار کرنے والے شوہراور ہمارے بہترین دوست تھے، ہمارکی فیملی اس بڑے نقصان پر گہرے صدمے سے دوچار ہے۔ہم میڈیا سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔

دوسری جانب ملائکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خود کشی پر بھارتی پولیس کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے انیل اروڑا کی خودکشی پر اپنے شکوک وشبہات ظاہر کیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی سوسائیڈ نوٹ ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ انیل اروڑا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے، اور پولیس ہر پہلو سے تفشیش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اپنے والد کی خود کشی کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔ خبر سنتے ہی وہ پونے سے فورا گھر پہنچ گئیں۔

انیل اروڑا نے اپنے پسماندگان میں دوبیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، علیحدگی کے بعد دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle