Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عید میلادالنبیﷺ کے جھنڈے لگانے پر بھارتی انتہا پسند مسلم آبادی پر ٹوٹ پڑے

بھارتی ریاست گجرات میں ایک بار پھر مسل کش فسادات کی سازش
شائع 11 ستمبر 2024 11:49pm

بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے شہروں بھرُوچ اور سُورت میں ایک بار پھر مسلم کش فسادات کی سازش پر عمل کیا جارہا ہے۔ بھروچ میں متعدد پُرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ مسلم آبادی میں متعدد املاک کو آگ لگادی گئی جن میں موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ڈنڈوں اور سلاخوں سے لیس ہندوؤں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں سے زخمی ہونے والے مسلمانوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب انتہا پسند ہندوؤںنے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جھنڈے اور بینر لگانے سے مسلمانوں کو روکا۔ چند علاقوں سے جھنڈے اتارنے پر مسلمانوں میں اشتعال پھیل گیا۔

گجرات کے شہر سُورت میں بھی کچھ ایسی ہی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ پولیس نے ایک بار پھر انتہائی درجے کی جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے بجائے 27 مسلمانوں ہی کو گرفتار کرلیا۔

دو دن قبل بھی سُورت میں گنیش چترتھی کے موقع پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ گنیش پنڈال پر حملے کے الزام چند مسلمان بچوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ARSON

ANTI MUSLIM RIOTS

SURAT

BHARUCH

CHANTING JAI SHRI RAM