Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پارلیمنٹ سے گرفتاریاں: اسپیکر کی خصوصی کمیٹی میں کون کون شامل؟

اسپیکر ایاز صادق نے کمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دی ہے
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2024 08:43am

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں پر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

اسپیکر کی قائم کردہ 18 رکنی کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف سید خورشید شاہ، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی اور امین الحق شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سالک حسین، عبدالعلیم خان، اعجاز الحق، خالد مگسی، مسٹر پلین، حامد رضا، بیرسٹر گوہر، شاہدہ اختر، اختر مینگل، حمید حسین اور محمود خان اچکزئی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ احاطہ سے اراکین کی گرفتاری پر اسپیکر کے ’ردعمل‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بالحاظ عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اسپیکر ایاز صادق نے کمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ کمیٹی پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام کیمروں کی فوٹیجز کا مکمل جائزہ لے، کمیٹی 48 گھنٹے میں سارے واقعہ کی مکمل رپورٹ جمع کرائے۔

خیال رہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے گرفتاریوں کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹس بند ہونے پر پارلیمنٹ میں کام کرنے والے سی ڈی اے کے پانچ اہلکاروں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں معطل کرکے پارلیمنٹ سے تبدیل کرنے کی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

معطل ہونے والوں میں الیکٹریشن مظفر حسین، ظہیرعباس، جنریٹرآپریٹر ذوالفقارعلی، فائر الارمر رضا علی اور ارشد کھوکر شامل ہیں۔

speaker national assembly

ayaz sadiq

Fact Finding Committee