Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران میں قبل مسیح کے کان کنوں کی لاشیں برآمد، حالت ایسی کہ دل دہل جائے

نمک کی کان دھنسنے سے کان کن چیخے ہوں گے اور اِسی حالت میں دفن ہوگئے، نمک نے لاشیں محفوظ کرلیں۔
شائع 11 ستمبر 2024 11:25pm

قدرت کے کھیل بھی نرالے ہوتے ہیں۔ اگر وہ ٹھان لے کہ دنیا کو حیرت زدہ کرنا ہے تو حیران کرکے دم لیتی ہے اور جب دہشت زدہ کرنا ہو تو دہشت زدہ کردیتی ہے۔

ایران میں نمک کی ایک کان سے قبلِ مسیح کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کان کنوں کی لاشیں اس قدر بھیانک حالت میں دریافت ہوئی ہیں کہ دیکھنے والوں کے دل دہل جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نمک نے لاشوں کو محفوظ کرلیا۔ بیشتر لاشوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کان دھنس جانے پر کان کن چیخیں مار رہے ہوں کہ اِسی حالت میں مرنے کے بعد اُن کی لاشیں محفوظ ہوگئیں۔

یہ لاشیں 550 تا 330 سال قبل مسیح کی ہیں۔ نمک کی بدولت محفوظ رہ جانے والی لاشوں میں ایک بھیڑ بھی شامل ہے۔

IRAN SALT MINE

MUMMIES FROM BC ERA

EXTREMELY HORRIFIC