Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیفی بٹ کے بہنوئی کا قاتل مل گیا

جاوید بٹ کا قاتل موٹرسائیکل سوارمشتبہ شخص نکلا، پولیس ذرائع
شائع 11 ستمبر 2024 11:50pm

خواجہ تعریف المعروف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قاتل کو پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے ڈھنونڈ نکالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کا قاتل موٹرسائیکل سوارمشتبہ شخص نکلا، پولیس کی تفتیشی ٹیمیں رکشہ ٹریس کر کے شوٹرتک پہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کا نام اظہربتایا جا رہا ہے شوٹراظہرنے گڑہی شاہو کے رہائشی وجیہ الحسن سے رکشہ کرائے پرلیا، شوٹر اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

شوٹررکشہ ساندہ کےعلاقے میں رکشہ اسٹینڈ پر کھڑا کرتا تھا، جاوید بٹ کےقتل سےقبل رکشہ اسٹینڈسےدوروز قبل غائب ہوگیا۔

تفتیشی ٹیموں نےجاوید بٹ کے قاتل شوٹراظہرکی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں شوٹر کے گھر والے گھر کو تالے لگا کر روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش تفتیشی ٹیمیں کر رہی ہیں۔

شوٹرا ظہرنے کس گروپ کے کہنے پرجاوید بٹ کو قتل کیا اس بات کی گتھی تاحال سلجھ نہیں سکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مقتول کی اہلیہ فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں تھیں۔ گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی تھیں۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی تھے۔

ameer balaj tipu murder case

Taifi Butt