امریکیوں کے چھوڑے گئے ’کباڑ‘ کو افغان طالبان نے اپنی طاقت بنا لیا
افغانستان سے ہڑبڑا کر نکلنے کے دوران امریکی افواج نے اپنے تمام ہتھیار بیکار کرکے وہیں چھوڑ دئے تھے، اور اب طالبان نے حکومت میں آںے کے بعد امیریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ کو اپنی طاقت بنا لیا ہے۔
امریکی فوج کے چھوڑے گئے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اور ٹینک، ملٹری کی بکتر بند گاڑیاں، چھوٹے اور بڑے ہتھیار سمیت بہت کچھ شامل تھا۔
یہ تمام ہتھیار اور ٹینک کباڑ ہو گئے تھے، لیکن اب طالبان نے ان کی مرمت کرکے اسے اپنی طاقت بنا لیا ہے۔
حال ہی میں طالبان کی جانب سے ان ہتھیاروں، فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جنہیں دیکھ کر دنیا چونک گئی ہے۔
افغان ذریعہ ابلاغ ”بختر نیوز“ کے مطابق امریکی فوج نے تقریباً 5.5 بلین پاؤنڈ کے ہتھیار، سازوسامان اور گولہ بارود چھوڑا تھا۔ ان میں ایم 16 رائفل، ایم 4 کاربائن، 82 ایم ایم مارٹر لانچر جیسے انفنٹری ہتھیاروں کے ساتھ سبھی فوجی گاڑیاں، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، اے 29 لڑاکا طیارے، نائٹ ویژن اور مواصلاتی آلات شامل تھے۔
اب طالبان نے ان تمام ہتھیاروں اور ٹینکوں کو ایک ایک کر کے ٹھیک کر کے ان کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے کہا کہ ٹینکوں سمیت سینکڑوں فوجی گاڑیوں کی مرمت کر کے انہیں آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
طالبان مکینکس نے فوج کی 1145 گاڑیوں کی مرمت کی ہے۔
وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ٹینک کتنے عرصے سے استعمال نہیں ہو رہے تھے، لیکن یہ ضرور کہا کہ یہ پچھلے کچھ سالوں سے کباڑ میں پڑے ہوئے تھے۔
ایرانی صدر کی آمد پر امریکی فوجی اڈے میں دھماکہ
ان 1145 گاڑیوں میں زیادہ تر ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، ایمبولینس، چھوٹی اور بڑی گاڑیاں شامل ہیں۔
تقریباً ایک ماہ قبل طالبان نے ان ہتھیاروں کی پریڈ بھی کرائی تھی اور جشن منایا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں وردی میں ملبوس فوجیوں کا ہیلی کاپٹر اور بکتر بند ٹرکوں کا ایک قافلہ بگرام ایئر فیلڈ سے گزرتے دکھایا گیا۔
طالبان کی وزارت دفاع کے مطابق اب تک ہزاروں گاڑیوں کی مرمت کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام گاڑیوں کی مرمت کریں گے اور اس کے بارے میں مکمل معلومات شیئر کی جائیں گی۔
Comments are closed on this story.