Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیشی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

چالیس سالہ ارون دلیپ تری پوری میں تعینات تھا، بی ایس ایف میں خود کشی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 11:21pm

بنگلا دیش کی سرحد پر تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ چالیس سالہ ارون دلیپ تری پورہ میں تعینات تھا۔ خود کشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ ارون دلیپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسوم کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

سرحدی اور کشیدگی والے علاقوں میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات عام ہیں۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے بہت سے سے جوان اور افسر حالات کے دباؤ کے تحت یا پھر آپس کے اختلافات اور مفادات کے تصادم کے باعث خود کشی کرتے ہیں۔

بھارتی فورسز میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی جاتی رہی ہے تاہم اب تک ایسی کوئی بھی کمیٹی خود کشی کے حقیقی اسباب معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

bsf

B. ARUN DILIP

COMMITS SUICIDE

TRIPURA

SUICIDAL TENDENCY PREVALENT