Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ سے بحث کے دوران کملا ہیرس کے ’بُندے‘ متنازع ہوگئے

بہت سے لوگ یہ سمجھے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے مباحثے کے دوران ٹیم سے مدد لینے کیلئے ایئر فون لگائے۔
شائع 11 ستمبر 2024 10:10pm

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی مباحثے کے دوران نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے بُندے متنازع ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ یہ بُندے دراصل ایئر فون تھے جن کے ذریعے کملا ہیرس نے اپنی ٹیم سے تکنیکی معاونت حاصل کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے نووا ایچ ون ایئر فونز کا ایک لِنک شیئر کیا اور خیال ظاہر کیا کہ کملا ہیرس نے دراصل مباحثے کے دوران اپنی ٹیم سے مدد چاہتی تھی تاکہ وہ اعداد و شمار کے معاملے میں غچہ نہ کھائیں۔

بہت سے صارفین نے اِن بُندوں کو ٹِفنی ہارڈ ویئر پرل ایئر رِنگز کے طور پر پہچان لیا۔ کملا ہیرس پہلے بھی یہ بُندے پہن چکی ہیں۔ دو ہزار ڈالر کی مالیت والے بُندوں کا یہ جوڑا اب ٹِفنی کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں۔

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ کملا ہیرس نے مباحثے کے دوران اپنی ٹیم سے مدد لینے کے لیے ایئر فون استعمال کیے تھے۔

کملا ہیرس کے حامیوں نے فوری طور پر whatkamalawore.com کا لِنک فراہم تاکہ جو بھی اِن بُندوں کی حقیقت جاننا چاہے جان لے۔

Kamala Harris

PEARL EAR RINGS

TECHNICAL SUPPORT

USERS CLAIMS