Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جنرل فیض کے زریعے عمران خان کا احتساب ہوگا‘، جاوید ہاشمی منظر عام پر آگئے

جاوید ہاشمی کے عمران خان سے اختلافات کس بات پر شروع ہوئے؟ اہم انکشاف
شائع 11 ستمبر 2024 09:37pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان مین 76 سال سے مارشل لاء ہے، بس شکلیں بدلتی رہی ہیں، ایک دن کیلئے بھی پاکستان سے مارشل لاء نہیں اٹھایا گیا، ہماری اسٹبلشمنٹ ہی ہمیشہ حکومت کرتی رہی ہے۔

طویل عرصے سے منظر عام سے غائب جاوید ہاشمی نے آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں شرکت کی۔

جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ تو پارلیمان کا بھرم رکھا ہے، مجھے تو انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں میرے بیڈروم کے شیشے توڑ کر گرفتار کیا ، آٹھ دن تک آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی اور آخر کار تئیس سال سزا دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اس کا جب تقدس بحال نہ ہو، سپریم کورٹ اور اسپیکر کے احکامات کی بھی تعمیل نہ کی جائے تو یہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا وزارت داخلہ کو خط

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ انصاف کو تاخیر کا شکار کرنے والی بات ہے، یہ اسپیکر کا ڈومین ہے، انہیں ایف آئی آر کٹوا کر انتہائی حد تک جاکر دفعات لگانی چاہئیں تھیں۔ بعد میں صحیح غلط دیکھتے رہتے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسپیکر ایک کسٹوڈین ہیں اگر کسٹوڈین کے گھر کے اندر جا کر پکڑ سکتے ہیں تو بس فرق یہ رہ گیا ہے کہ اگلی مرتبہ پارلیمنٹ چلتی ہوئی ہوگی اور وہاں کے وزیراعظم کو اٹھا کر لے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپپیکر کی جو کمیٹی ہے اس میں عمران خان اور نواز شریف کو بٹھا دیں اور طے کرلیں کہ ہم آئین کے مطابق ہر قدم پر جو ہماری مخالفت میں آئے گا پارلیمنٹ کی مخالفت پر آئے گا اس کے خلاف جنگ لڑیں گے، میاں نواز شریف کبھی نہیں بیٹھیں گے کیونکہ انہیں ان کے حصے سے زیادہ ملا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا عمران خان سے اختلاف یہ تھا کہ آپ جب بیساکھیوں پر اقتدار لیں گے تو ایک وقت آئے گا آپ بیساکھی ہوں گے اور وہ اقتدار رکھ لیں گے، آپ جیل میں بیٹھے ہوں گے اور آپ کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں، اور پھر وہی ہوا، آج عمران خان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ میرا مؤقف صحیح تھا۔

جنرل فیض کے زریعے احتساب عمران خان کا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’بالکل ہوگا، اور کسی کا ہوسکتا ہی نہیں ہے‘۔

علی امین گنڈا پور کی کئی گھنٹے کی ’گمشدگی‘ کی اصل کہانی سامنے آگئی، سینئر صحافی کا دعویٰ

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2014 میں جب عمران خان نے جنرل راحیل شریف سے مذاکرات ہوگئے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چار حلقے کھولیں گے تو عمران خان واپس آئے اور ہماری میٹنگ بلائی تو میں نے کہا کہ آپ کو یقین دہانی مل گئی ہے آپ وکٹری پوائنٹ پر کھڑے ہوجائیں، تو انہوں نے کہا کہ ہمارے آدمی آگے نہیں ہیں، میں نے کہا کہ کوئی نہیں ہے تو کوئی بات نہیں پوری دنیا آپ کے ایک ایک لفظ کو سنے گی آپ کہیں کہ ہم نے چار حلقے کھلوا لئے ہیں، لیکن انہوں نے بات نہیں مانی اور کہا کہ آپ کو جانا ہے تو جائیں ہم پارلیمنٹ کی طرف جائیں گے، انہوں نے غلط کیا تھا اور اسی کی سزائیں وہ اس وقت تک بھگت رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن کرا لئے، عوانم نے فیصلہ سنا دیا، اب تم عمران خان کو کہتے ہو کہ بیٹھ کر زردار اور نواز شریف نے مذاکرات کرو، وہ کر بھی لے گا تو نتیجہ صحیح نہیں آئے گا۔

javed hashmi