Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سالگرہ کی خوشی، ٹویوٹا نے کورولا پر بڑی ڈسکاؤنٹ آفر لگا دی

جلدی پہنچیں ورنہ پچھتائیں گے
شائع 11 ستمبر 2024 08:23pm

کورولا کے شوقین افراد کیلئے زبردست خبر آگئی ہے، پاکستان میں ”کورولا کراس“ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ٹویوٹا نے محدود مدت کے لیے پروموشنل آفر شروع کی ہے جس میں ہائبرڈ اور پیٹرول ماڈلز پر خاطر خواہ ڈسکاؤنٹس دئے گئے ہیں۔

یہ خصوصی قیمت نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور یہ صرف اس وقت تک دستیاب ہے جب تک سپلائی دستیاب ہے۔

ٹویوٹا پاکستان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ان ڈسکاؤنٹس کا اعلان کیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق کورولا کراس ایچ وی ہائی کی قیمت 98 لاکھ 49 ہزار سے کم کرکے 89 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے ساڑے8 لاکھ روپے کا ڈسکاونٹ دیا گیا ہے۔

اسی طرح کورولا ثراس ایچ وی مِڈ کی قیمت 8 لاکھ روپے کم کر کے 93 لاکھ 99 ہزار سے 85 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کورولا کراس پیٹرول ہائی اصل قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے سے نیچے آکر 79 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے اور اس پر نو لاکھ روپے کم کئے گئے ہیں۔

کورولا کراس پیٹرول لو 72 لاکھ 99 ہزار سے نو لاکھ روپے کم ہوکر 81 لاکھ 99 ہزار پر آگئی ہے۔

یہ رعایتیں ٹویوٹا کی فروخت کو بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

ان آفرز میں دلچسپی رکھنے والے صارفین مزید معلومات ٹویوٹا پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر یا مقامی ڈیلرشپ سے رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں اور گاڑی کی دستیابی چیک کر سکتے ہیں۔

Toyota

Discount Offer

Corolla Cross

Corolla Cross HV High

Corolla Cross HV MID

Corolla Cross Petrol High

Corolla Cross Petrol Low

Corolla Cross Price In Pakistan