Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سشمیتا سین کے ’انشاء اللہ‘ کہنے پر بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

'انشاء اللہ کیوں کہا، بھگوان کا نام کیوں نہیں لیا'
شائع 11 ستمبر 2024 07:26pm

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین کو ایک انتہائی باوقار شخصیت رکھتی ہیں اور ہر ایک شخص کے ساتھ بہت پیار اور احترام سے ملتی ہیں، سشمیتا گاہے بگاہے اسلام سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کا اسلام سے محبت جتانا کچھ انتہا پسندوں کو ایک آںکھ نہیں بھاتا۔

ایسا ہی کچھ تب ہوا جب انہوں نے میڈیا کے سامنے ’انشاء اللہ‘ کہا، اور دیکھتے ہی دیکھتے بھارتیوں کے مرچیں لگ گئیں۔

گزشتہ روز سشمیتا کو شہر کے ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا، وہ اپنے دانت میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد ڈینٹسٹ کے پاس گئی تھیں۔

اداکارہ نے پاپا رازیوں کو بتایا کہ انہیں انجکشن لگایا گیا ہے اس لیے وہ مسکرا نہیں پا رہیں۔

ان کی اس بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

متھیرا کس بیماری میں مبتلا ہیں، کُھل کر بتادیا

ان کے کلینک سے نکلتے ہی جیسے پاپارازیوں نے انہیں پوز دینے کا کہا تو انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ڈینٹسٹ کے باہر آکر کیسے فوٹوز لے سکتے ہو ابھی پورا انجیکٹڈ ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے فوٹوگرافرز سے ان کی خیریت پوچھی اور اپنی خیریت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’دانت میں درد تھا وہ فکس ہوگیا ہے ابھی‘۔

ویڈیو میں انہیں پاپا رازیوں سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’مسکرانا نہیں ہو پارہا ہے، یہ مسئلہ ہے، جس پر پاپا رازی نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دو تین دن میں ٹھیک ہوجائے گا۔

اس کے جواب میں اداکارہ کہتی سنائی دی گئیں کہ ’انشا اللہ ایک دن میں‘ جس پر پاپارازی کی جانب سے آمین بھی کہا گیا۔

بعدازاں وہ بہت خوشگوار انداز میں پاپارازیوں کو بائے کہتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

ان کے خوشگوار انداز میں بات چیت کرنے پر جہاں بہت سے مداحوں نے انہیں سراہا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین ’انشااللہ‘ کہنے پر ان پر برس پڑے۔

سوشل میڈیا صارفین کا طنزیہ کہنا تھا کہ کیا انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے؟

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ بالی وڈ کا اللہ کہنے کا بخار اترتا نہیں لگتا‘۔

ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’انشاء اللہ کیوں کہا، بھگوان کا نام کیوں نہیں لیا۔

Bollywood actress

Bollywood

Sushmita Sen

Dentist

Insha'Allah