Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کی خودکشی، سابق شوہر اور بوائے فرینڈ دیوانہ وار ملائکہ کے پاس جا پہنچے

ارجن کپور اور ارباز خان کے رنگ اُڑے نظر آئے، سلمان خان کی فیملی نے منہ نہ لگایا، ویڈیوز وائرل
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 05:26pm

بالی ووڈ کی معروف شخصیت ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا کی مبینہ خودکشی کے بعد سابق شوہر اور بوائے فرینڈ کی ان کی رہائش گاہ آمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق انیل اروڑا نے آج 11 ستمبر کی صبح نو بجے ساتویں منزل پر تعمیر اپنے گھر کے ٹیرس سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

ملائکہ اروڑا کو جب یہ خبر ملی تب وہ شہر سے باہر پونے میں تھیں جہاں سے وہ فوری طور پر ممبئی کیلئے روانہ ہوئیں اور اپنی والدہ کی رہائش گاہ پہنچیں۔

متھیرا کس بیماری میں مبتلا ہیں، کُھل کر بتادیا

اس غم کی گھڑی میں میں سب سے پہلے ان کے سابق شوہر ارباز خان ملائکہ کے پاس پہنچے لیکن اس وقت خود ملائکہ بھی وہاں نہیں تھیں اور اندر پولیس اور کرائم برانچ تفتیش کر رہی تھی، لہٰذا وہ رہائش گاہ کے باہر کھڑے پریشان نظر آئے۔

ملائکہ کے غم میں صرف ان کے سابق شوہر ہی نہیں بلکہ سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی پہنچے جن کو دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ ان کے چہرے کے رنگ فق تھے۔

ارجن کپور گھر میں اندر جانے کے بجائے بلڈنگ میں نیچے ہی کھڑے نظر آئے جو آنے جانے والوں سے ملتے تو نظر آئے لیکن ان کا چہرہ ان کے جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا تھا اور دیکھنے والوں کو ایسا معلوم ہوا کہ جیسے ارجن کا ہی کوئی قریبی چلا گیا ہے۔

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق سے متعلق سوالات پر امتیابھ بچن کا ردعمل

ایک ویڈیو میں ارجن کپور سیکیورٹی گارڈ سے ’میڈم‘ کہہ کر اندر کی جانب اشارہ کرتے دکھے جو ممکنہ طور پر وہ یہ پوچھنا چاہ رہے تھے کہ ملائکہ اروڑا اندر جاچکی ہیں کہ نہیں۔

بعدازاں ایک ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر سب ارجن کپور کیلئے افسردہ ہورہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ارجن کپور کو بلڈنگ میں نیچے ایک کونے میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور اس لمحے سلیم خان، سلمیٰ خان اور سہیل خان رہائش گاہ پہنچے جنہیں دیکھ کر ارجن کپور کا چہرہ مزید ویران نظر آیا اور انہوں نے ان کا ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا لیکن ویڈیو میں ایسا دکھ رہا ہے کہ تینوں نے انہیں نظر انداز کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارجن کپور سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ اس لمحے کشمکش کا شکار ہیں کیونکہ ملائکہ سے ان کا رشتہ حال ہی میں ختم ہوا ہے۔

Arjun Kapoor

Malaika Arora

Arbaaz Khan

Malaika Arora Father

Anil Arora