Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں، بیرسٹر گوہر کا اسپیکر سے مکالمہ
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 08:00pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے اسپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔

ایاز صادق نے 10 اراکین اسمبلی کے کل کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جن میں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، محمد احمد چھٹہ، زین قریشی ، وقاص اکرم اور زبیر خان شامل ہیں۔

واضح رہےکہ شیر افضل مروت کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ان کے دفتر سے گرفتار کیا تھا، ان کے علاوہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا ، تمام افراد پر اسلام آباد جلسہ میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔ جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اسپیکر ایاز صادق نے کمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہے۔

اسپیکر سے ملاقات بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔

عمران خان کو دہشتگردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

بعدازاں بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔