Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

بغیر ہوائی جہاز 27 ممالک کا دورہ کرنے والے ’ماحول دوست‘ نوجوان

دونوں دوست کو سفر کی مد میں صرف 7 ہزار 700 ڈالر ادا کرنے پڑے ہیں۔
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2024 04:23pm

پورپ سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نے بغیر فلائٹ دنیا کے 27 ممالک کا دورہ کر کے سب کی توجہ سمٹ لی۔

عالمی میڈیا کے مطابق اٹلی اور اسپین سے تعلق رکھنے والے ماحول دوست ہیں اور چاہتے تھے کہ دنیا کا چکر لگانے کے لیے فلائٹ کے بجائے کشیتوں پر ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کیا جائے۔ انہوں نے اب تک کا سفر 15 ماہ میں مکمل کیا ہے۔

Tommaso Farinam اور Adrian Lafuente نے ماحول دوست سفر کو اپنایا ہے کیونکہ انہوں نے اڑنے کے بجائے کشتی پر سفر کیا۔

ان کے اس عمل سے بچت بھی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے 27 ممالک کے لیے سفر کی مد میں صرف 7 ہزار 700 ڈالر ادا کیے ہیں جو تقریباً پاکستانی 21 لاکھ 49 ہزار روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہوائی جہاز کے ذریعے فی مسافر فی گھنٹہ تقریباً 90 کلو گرام CO2 کا باعث بنتا ہے۔ یہ گیس ماحول کے لیے مضر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سال بغیر پرواز کے دنیا کی سیر کرتے ہوئے گزارا ہے’۔

فارنم نے کہا “خلیج پاناما میں پہلے 10 دن بہت خوفناک تھے۔ انہوں نے مزید کہا “ہمیں تیز ہواؤں، طوفانوں اور بڑی لہروں کا سامنا کرنا پڑا، یہ پہلے تو خوفناک تھا، یہ سوچ کر کہ ہم الٹ جائیں گے۔

ان چیلنجوں کے باوجود، دونوں اپنے مقصد کے لیے پرعزم رہے۔ آسٹریلیا تک پہنچنے کی امید میں بحر الکاہل کے پار سفر کرتے رہے۔ اب تک وہ راستے میں مختلف جزیروں پر رک چکے ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنے مدعوں کے ساتھ اپنے منفرد سفر کو شیئر کرتے ہیں۔

GLOBAL TRAVELLER