شراب پینے سے انکار پر سینئر طلبا کی جوئیئر سے بدسلوکی، مار پیٹ کی ویڈیو وائرل
بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں سینئر طلبا کے ایک گروپ نے ’ریگنگ‘ کے نام پر جونیئر طالب علم کو بار بار شراب پینے سے انکار پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر طلبا کا ایک گروپ ایک جونیئر طالب علم کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اسے تھپڑوں کی بارش کردیتا ہے اور دوسرا بیلٹ سے مارتا ہے۔
یہ واقعہ کنڈا گھاٹ کی ایک نجی یونیورسٹی میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا کا ایک گروہ جونیئر طالب علم کو گھیرے ہوئے ہے، جسے کرسی پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا ہےاور بار بار شراب پینے سے انکار کرنے پر اسے مارا گیا۔
اس معاملے پر طالب علم نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ فائنل ایئر کے طلبہ اسے کئی دنوں سے ہراساں کر رہے تھے، واقعہ سے دو دن پہلے بھی اسی گروہ نے اس پر حملہ کیا تھا اور وہ زخمی ہو گیا تھا۔
واکنا گھاٹ کی بہارا یونیورسٹی میں ریگنگ کے معاملے میں پولس نے تین طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔
Five students of Bahra University in Waknaghat, near Solan in Himachal Pradesh have been booked for ragging a first-year MBA student.
— Man Aman Singh Chhina (@manaman_chhina) September 11, 2024
3 students have been arrested.
pic.twitter.com/TiqeeiusqU
پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی اینٹی ریگنگ کمیٹی کا اجلاس ہو چکا اور تحقیقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔
Comments are closed on this story.