Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاکلیٹ کے وجود کو خطرہ لاحق، مصنوعی حل تیار کرلیا گیا

غیرمتوقع موسمی تبدیلیوں نے چاکلیٹ کی پیداوار کو متاثر کردیا
شائع 11 ستمبر 2024 06:41pm

آج کل کی ماحولیاتی تبدیلیاں چاکلیٹ کی دنیا کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔ جس سے دنیا میں چاکلیٹ کی معدومیت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

کاکاؤ کے درخت بہت ہی نازک ہوتے ہیں اور یہ صرف خط استوا کے شمال اور جنوب میں بیس ڈگری کے علاقے میں اُگتے ہیں۔ اب ماحولیاتی تبدیلیاں ان علاقوں میں غیر متوقع موسم کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے چاکلیٹ کی فراہمی کو خطرہ لاحق ہے۔

پچھلے سال ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے کاکاؤ کے درخت فنگل انفیکشن کا شکار ہوئے اور کاکاؤ بینز کی فراہمی کم ہو گئی۔ گرم موسم نے بھی کاکاؤ کے درختوں کی نشوونما کو مشکل بنا دیا ہے۔

اب چاکلیٹ کے بڑے بڑے مینوفیکچرر کاکاؤ بینز کا ذخیرہ کرنے میں مصروف ہیں، لیکن کچھ کمپنیاں، جیسے کہ پلانٹ اے فوڈز، ایک پائیدار حل تلاش کر رہی ہیں، ایک ایسا متبادل جو چاکلیٹ کی طرح نظر آئے، چاکلیٹ کی طرح اس کا ذائقہ ہو، اور چاکلیٹ کی طرح محسوس ہو، لیکن حقیقت میں چاکلیٹ نہ ہو۔

200 روپے کی چاکلیٹ اسکول پرنسپل کی نوکری کھا گئی

پلانٹ اے فوڈز ایک جرمن کمپنی ہے جو ”چووائوا“ (Choviva) نامی متبادل چاکلیٹ تیار کر رہی ہے۔ یہ متبادل سورج مکھی کے بیج، جو کے دانے، انگور کے بیج، مکھن اور چینی سے بنایا جاتا ہے۔

کمپنی کے نمائندے، میکس مارکوارٹ نے بتایا کہ ابتدائی پروٹوٹائپ سے لے کر موجودہ فارمولا تک، 500 تجربات کیے گئے ہیں۔ ابھی چووائوا چاکلیٹ زیادہ تر اسنیکس اور سیریلز میں استعمال ہوتی ہے، جبکہ قیمت اور ذائقہ دونوں کو برقرار رکھتے ہوئے پائیداری کی فراہمی ان کا مقصد ہے۔

”نوکوکو“ (Nukoko) ایک برطانوی اسٹارٹ اپ ہے، جو فوا بینز کا استعمال کر کے چاکلیٹ متبادل تیار کر رہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر مقبول ”خون“ سے بنی چاکلیٹ بارز

ان کا کہنا ہے کہ فوا بینز کی تخمیر سے وہ روایتی کاکاؤ کے ذائقے کو قریب تر حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ فوا بینز میں زیادہ پروٹین اور کم چکنائی ہوتی ہے، جو انہیں ماحولیاتی لحاظ سے بھی فائدے مند بناتی ہے۔

”سیلیسٹے بائیو“ (Celleste Bio) بھی ایک اسرائیلی اسٹارٹ اپ ہے، جنہوں نے لیب میں چاکلیٹ تیار کرنے کرنے کا طریقہ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کے سی ای او، میخائل بیریسی گولوم نے بتایا کہ وہ چاکلیٹ کے اصلی بیجوں سے خلیاتی کلچر کے ذریعے کوکو بٹر تیار کر رہے ہیں۔

یہ بٹر روایتی کوکو بٹر کی طرح کیمیائی خصوصیات رکھتا ہے اور چاکلیٹ کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے۔ لیکن اس عمل کی قیمت ابھی کافی زیادہ ہے اور اس کے فروخت کے لیے ریگولیٹری رکاوٹیں ہیں۔

مٹر اور چاکلیٹ کا کسٹرڈ، کمزور دل والے ویڈیو اپنی ذمہ داری پر دیکھیں

یہ سب متبادل چاکلیٹ کی صنعت میں نئی راہیں کھول رہے ہیں اور مستقبل میں اس کی دستیابی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

environment

chocolate

LIVE SCIENCE