Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

اداکارہ اپنےوالد کے گھر پہنچ گئیں
شائع 11 ستمبر 2024 02:23pm

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد، انیل اروڑہ،نے بدھ کی صبح خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ ارورھا کے والد انیل اروڑہ نے 11 ستمبر کو بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملائکہ اروڑا کے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان اُن کے والد کی رہائش گاہ پر پہنچے جبکہ وہ بھی پونے سے اپنے والد کے گھر پہنچ گئی ہیں۔

سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور، سلیم خان اور خان خاندان کے دیگر افراد سمیت کئی مشہور شخصیات کو انیل کے گھر پہنچتے دیکھا گیا۔ سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان، الویرا خان اگنی ہوتری، سہیل خان اور نروان خان بھی انیل کے گھرپہنچ گئے ہیں۔

پولیس حکام ابھی تک واقعہ کی وجہ تلاش نہیں کر پائی ہے لیکن پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور واقعے کی مکمل تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کر چکے تھے۔

ملائیکہ کی عمر صرف 11 سال تھی، جب اس کے والدین، ماں جوائس پالی کارپ اور مرحوم والد انیل اروڑہ، نے علیحدگی اختیار کی۔

اس وقت ملائیکہ کی چھوٹی بہن، اداکارہ امریتا اروڑہ، صرف 6 سال کی تھی۔ طلاق کے بعد، دونوں بہنوں کی پرورش ان کی ماں نے کی۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle