Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

دہی کھانے کے طبی فوائد

دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتا ہے
شائع 11 ستمبر 2024 01:52pm

دودھ سے بنایا گیا دہی ایک صحت بخش اور لوگوں کی اکثریت کی مرغوب غذا ہے یہ ہماری روائتی ڈشز کا جزو ہونے کے ساتھ علیحدہ سے بھی کھایا اور لسی ودیگر مشروبات کی صورت میں پیا جاتا ہے۔ سادہ دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ روزانہ سادہ دہی کھانے سے ہماری صحت اور جسمانی نشونما پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وزن کا کم ہونا

دہی کا کھانا ایسے ٓلوگوں کے لیے مفید ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ یہ کورٹیسل اور اسٹرویڈ ہارمونز کی پروڈکش کو روکتی ہے، اس طرح موٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

کیا آپ کو لیموں کو فریزرمیں محفوظ رکھنا چاہیے؟

مدافعاتی مظام کو تقویت دیتا ہے

دہی میں موجود اچھے بیکٹریا مدافعاتی نظام کو طاقت وربنانے میں مدگار ہوتے ہیں۔ یہ جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں، اور آپکے مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ہاضمے میں مددگار ہوتا ہے

دہی ہاضمے کے راستے میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کے خاتمے میں مدددیتا ہےاورفائدہ مند بیکٹریا کی افزائش کرتا ہے۔

دل کو مضبوط بناتا ہے

دہی کاکھانا دل کے لیے بہترین ہے ، جیسا کہ وہ دل کی شریانوں کے گرد کولیسٹرول کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور ہے

دہی کیلشیم، وٹامن ڈی، وٹامن بی12، پوٹاشیم، اور میگنیشیم سے پر ہوتا ہے۔ یہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں قوی کردار ادا کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرتا ہے

اس کے اندرپائے جانے والے میگنیشیم کے اجزابلڈ پریشرکو کم کرنے کاایک بہترین ذریعہ ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle