Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

صدارتی مباحثے کے بعد گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو ہونہار رہنما پایا، انسٹاگرام پوسٹ
شائع 11 ستمبر 2024 12:25pm

واشنگٹن: معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ روز ہونے والے صدارتی مباحثے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی طور پر کملا ہیرس کی حمایت کی۔

پاپ سپر اسٹار نے موجودہ سیاسی ماحول کے تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ہیریس کے لیے اپنی ترجیح کا اظہار کرتے ہوئے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو ”ہونہار رہنما“ قرار دیا۔

صدارتی مباحثے کے فوراً بعد کی گئی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ٹیلرسوئفٹ نے اعلان کیا کہ ”میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ کاسٹ کروں گی۔“ امریکی گلوکارہ نے شیئر کیا کہ اس نے صدارتی بحث دیکھی ہے اور کملا ہیرس کی حمایت کریں گی۔

ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ ”میں کملا ہیرس کو ووٹ دے رہی ہوں کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور اس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ انہیں چیمپئن بنانے کے لیے ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں وہ ایک ثابت قدم، باصلاحیت رہنما ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہم افراتفری کی بجائے پرسکون رہیں تو ہم اس ملک میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

America

US Election 2024