Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلے ہوئے برتنوں کو کھرچنے کی جھنجھٹ سے آزاد ہو جائیں، جانیے یہ 5 طریقے

ایسےبرتنوں کی صفائی ایک تھکا دینے والا کام ہے
شائع 11 ستمبر 2024 12:13pm

برتنوں کی صفائی ایک تھکا دینے والا کام ہے۔خصوصا جب وہ جلے ہوئے ہوں تو انہیں پرانی کنڈیشن میں لانامشکل ہوتا ہے۔

پریشان نہ ہوں، ہم اپ کے مشکل کام کو آسان بنانے کی چند مفید ٹپس لائے ہیں۔

پانی کو ابالنا

گندے برتنوں میں پانی ڈالیں اور انہیں اچھی طرح ابال لیں۔ اس طرح برتن کے پیندے میں چپکے ہوئے کھانے کے بچے ہوئے سخت ذرات کو نرم ہوجاتے ہیں اور پھر آسانی سے عام ڈش واشر سے بھی صاف کیے جا سکتے ہیں۔

کچن میں بیکٹیریا کی آماجگاہ ’برش، اسفنج اور تولیا‘ تو اب کیا کریں!

نمک چھڑکنا

ڈش واشنگ جیل ، لیموں کے رس کے ساتھ تھوڑا سا نمک برتنوں میں چھڑک دیں، اور پھر اسے صاف کر لیں۔

بیکنگ سوڈا سے صاف کریں

بیکنگ سوڈا کو صفائی کے بہترین ایجنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔آپ بیکنگ سوڈا کو پانی کے ساتھ گندے برنوں میں ابال سکتی ہیں ۔اس طرح برتن صاف ہو جائیں گے۔

کیچپ

جلے ہوئے حصے پر کیچپ کی کوٹنگ کریں اور اسے دس سے پندرہ منٹ بعد دھو ڈالیں۔

لیموں

لیموں کو جلے ہوئے برتنوں کے اندر ڈال کراس وقت تک ابالیں۔جب تک کہ چپکے ہوئے کھانے کے ذرات تحلیل ہو کر اوپر کی جانب نہ آجائیں۔ اب سے ڈش واشنگ جیل سے دھو کر کھنگال لیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Hacks