Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کیلئے مشکلات میں اضافہ نہیں ہوگا، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، اسد قیصر

امن و امان اور معیشت کی صورتحال ٹھیک نہیں، آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کو یقینی بنانا ہوگا
شائع 11 ستمبر 2024 10:49am

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور منظر عام سے غائب ہونے کے تناظر میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے مشکلات میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ہم صرف آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے کوئی مشکلات نہیں، ان حالات میں ہم نے آگے بڑھنا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، امن و امان اور معیشت کی صورتحال ٹھیک نہیں، آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کو یقینی بنانا ہوگا۔

گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد پولیس کی سرزنش کی اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت سمیت اہم پی ٹی آئی رہنما گرفتار، پارٹی لیڈر شپ پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد ایم این اے زبیر خان کو بھی گرفتارکرلیا گیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔ ساتھ ہی عمر ایوب اور زرتاج گل پولیس کو چکمہ دے کر نکل گئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر سخت ایکشن، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ روز جلسے میں قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کی گئیں۔

Asad Qaiser

peshawar

PTI Leaders arrested

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)