Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر

آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے لیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا
شائع 11 ستمبر 2024 10:26am

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کردی جبکہ آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے لیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے بل کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کردی جبکہ اسپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال مقرر کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا۔

ایک لاکھ کے برابر پنشن وصول کرنے والوں پر 10 فیصد ٹیکس کی تجویز

پنشن کٹوتی کی تصدیق، ریٹیلرز پر ٹیکس اسکیم جاری رکھنے کا اعلان

کیا پنشنرز پر ٹیکس لگنے کی تیاری مکمل ہوگئی؟ ممکنہ شرح کیا ہوگی

ذرائع نے بتایا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات پر ترمیم کی گئی، شہدا کی فیملی پنشن کی میعاد 25 سال کردی گئی، آرمڈ فورسز اورسول آرمڈ فورسز کےلیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، اضافہ پہلی پنشن وصول کرنے والے پنشنر کو ملنے والی آخری پنشن کی رقم پر ہوگا۔

اسلام آباد

federal government

pension

retired employees

Death of retired employees

retired employees pension