Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

سابق بوائے فرینڈ کے حملے میں جھلسنے والی یوگنڈا کی اولمپکس ایتھلیٹ دم توڑ گئیں

ایتھیلیٹ ریبیکا کو مبینہ طور پر سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا تھا
شائع 11 ستمبر 2024 09:26am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کینیا کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے والی یوگنڈا کی اولمپکس ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی دم توڑ گئیں۔ انہیں ان کے سابق سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے بعد وہ گزشتہ ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

5 ستمبر کو 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی۔ ایتھیلیٹ ریبیکا کو مبینہ طور پر سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا تھا، جس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے ریبیکا کو کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ میں ریبیکا کا جسم کافی جھلس گیا تھا اور ان کی حالت تشویشناک تھی۔ پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین پر جھگڑا چل رہا تھا، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ جب کہ ریبیکا کے والد نے بھی بیٹی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس دو ہزار چوبیس میں میراتھن میں چوالیس ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔