Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

سکھر میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد قتل

واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی
شائع 11 ستمبر 2024 09:14am

سندھ کے شہر سکھر میں دیرنیہ دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح افراد نے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔ تمام جاں بحق افراد کا تعلق چوہان برادری سے ہے اور مقتولین اسپتال سے واپس گھر آرہے تھے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق چوہان برادری سے ہے، جن کی شناخت قادر بخش، عزیز اللہ اور مشتاق چوہان کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور کزن شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔

firing

sindh

Sukkur