Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
شائع 11 ستمبر 2024 08:59am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

مون سون ہوائیں آج سندھ میں داخل ہونے کا امکان، کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Met Office

Rain

Heavy rain

torrential rains

Rain prediction

hot and dry weather

HEAVY RAINS EXPECTED