Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیگال کے ساحل سے محض 4 کلومیٹر دور کشتی الٹنے سے 26 تارکین وطن ہلاک

ڈوبنے والے چار افراد کو بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے، میڈیا
شائع 11 ستمبر 2024 08:58am

سینیگال کے ساحل سے محض 4 کلومیٹر دور کشتی الٹنے سے 26 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ڈوبنے والے چار افراد کو بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق لکڑی سے بنی کشتی پر سو سے زائد افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق کشتی کو حادثہ ساحل سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، کشتی سینیگال سے اسپین کے جزائر کینری کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ چند برس میں تارکین وطن سے بھری کشتوں کے الٹنے کے ہزاروں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی ٹھوس اعداد وشمار بھی موجود نہیں ہیں۔

ابھی 8 روز قبل ہی فرانس کم از کم 13 تارکین وطن منگل کو انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران کشتی کے پھٹنے سے مارے گئے تھے۔ بولون-سر-میر کی ماہی گیری بندرگاہ کے قریب لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا ’بدقسمتی سے، کشتی کا نچلا حصہ کھل گیا تھا‘۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 30 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

اپ ڈیٹ کیے گئے یوکے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات دنوں میں کم از کم 2,109 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل حالیہ دنوں میں یمن میں کشتی الٹنے سے 49 ، لیبیا میں 61، اٹلی میں 11 تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

Illegal immigrants

Migrant Boat Sunk