پلے اسٹیشن 5 پرو کی تاریخ کا اعلان، اے آئی سے لیس اس کنسول میں کیا کچھ نیا ہے؟
سونی نے بہتر گرافکس اور اے آئی صلاحیتوں سے لیس اپنے فلیگ شپ گیمز کنسول کا ایک اپ گریڈ ورژن لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے، جسے ”پلے اسٹیشن 5 پرو“ کا نام دیا جائے گا۔
ایک مختصر ویڈیو اعلان میں، پلے اسٹیشن کے سرکردہ آرکیٹیکٹ مارک سرنی نے نئے کنسول کی صلاحیتوں کا اعلان کیا جس کی قیمت 700 ڈالر (پاکستانی تقریباً ایک لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد) ہوگی۔ جو کہ 7 نومبر کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بلیک مِتھ ویوکونگ کا کارنامہ، 3 دن میں ایک کروڑ کاپیاں فروخت
انہوں نے ہارڈ ویئر میں بہتری کا اعلان کیا جوگیمز کو انتہائی تیز رفترا فراہم کرے گا، اس کے علاوہ لائٹ کی بہتر رینڈرنگ اور ایک اے آئی سسٹم کا بھی اعلان کیا جو تیز تصاویر فراہم کرتا ہے۔
سونی نے ایک اور بیان میں اعلان کیا کہ پلے اسٹیشن 5 گیمز نئے کنسول پر کھیلنے کے قابل ہوں گے۔
آئی فون 16 کی لانچنگ پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
بیان میں ایسے عنوانات بھی درج کیے گئے جو بہتر ورژن میں دستیاب ہوں گے، بشمول ”اساسین کریڈ: شیڈوز“، ”ہاگ وارٹس لیگیسی“ اور ”مارولز اسپائیڈر مین 2“۔
Comments are closed on this story.