Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیتن یاہو کا ایسا اسکینڈل جو پورے اسرائیل کی بنیاد ہلا دے گا

کینیڈا میں چلائی گئی فلم نے نیتن یاہو کو تڑپا کر رکھ دیا
شائع 10 ستمبر 2024 11:13pm

کینیڈا میں پیش کی گئی ایک ڈاکیومینٹری نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو کے ہوش اُڑا دئے ہیں۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے پیر کو اس ڈاکیومینٹری کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ”دی بی بی فائلز“ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی، جس میں نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزات دکھائے گئے۔

اسرائیلی ویب سائٹ ’’وائے نیٹ‘‘ کے مطابق نیتن یاہو نے فلم کے پریمیئر سے قبل ایک فوری سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں 2016 اور 2018 کے درمیان ان سے اور ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے دوران کی ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ دکھائی گئی ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا، ری پبلکنز نے سخت تنقیدی رپورٹ جاری کردی

ویب سائٹ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو فلم کو ٹورنٹو میں دکھانے سے روکنے میں ناکام رہے، لیکن وہ اپنی درخواست میں کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل میں اس کی اشاعت کو روکا جائے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ایلکس گبنی کی لکھی ہوئی دو گھنٹے کی اس فلم میں نیتن یاہو کے خلاف پولیس کی تحقیقات کے پہلے کبھی نہ دیکھے گئے مناظر سامنے لائے گئے ہیں۔

نیتن یاہو کے خلاف رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت تحقیقات کی گئی تھیں۔

ٹورنٹو میں فلم دیکھنے والے ایک کارکن نے کہا کہ یہ فلم کوئی رومانوی کامیڈی نہیں ہے لیکن یہ فلم دیکھنا کسی بھی یہودی کے لیے ضروری ہے جو انسانیت اور اسرائیل کا خیال رکھتا ہو۔

میڈیا نے اس دستاویزی فلم کو ایک سیاسی بم قرار دیا جو اسرائیل کو ہلا کر رکھ سکتا ہے۔

ایلکس گبنی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا فلم نہ دکھانے پر اصرار ان کے کرپٹ کردار کا پختہ ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم اسرائیل میں نہیں دکھائی جائے گی اور نہ ہی ویڈیو ٹیپ شدہ تفتیشی مواد پر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ملک میں تقسیم کیا جاسکے گا۔

روس کو میزائلوں کی فراہمی، تین بڑے یورپی ممالک نے ایران پر پابندیوں کا اعلان کردیا

تاہم گبنی نے اپنی امید کا اظہار کیا کہ فلم کسی بھی وقت دوسرے طریقوں سے اسرائیلی ناظرین تک پہنچ جائے گی۔

غزہ میں جنگ کے بعد ملک میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد دو ماہ کے وقفے کے بعد بدعنوانی کے الزامات پر نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت گزشتہ دسمبر میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔

کیس جسے ”1000 گفٹ“ کیس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی اور رشوت لینے کے الزامات میں سب سے نمایاں ہے۔

Benjamin Netanyahu

Documentary

The Bibi Files

Netanyahu Corruption Scandal