Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پرانا گولیمار نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد برآمد

گزشتہ روز ذہنی معذور خاتون نے مبینہ طور پر 8 سالہ بچے کونالے میں پھینک دیا تھا
شائع 11 ستمبر 2024 09:50am

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں گزشتہ روز افسوفناک واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر ذہنی معذور خاتون نے 8 سالہ بچے کو نالے میں پھینک دیا۔ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری رہا تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بچے کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی کہ مذکورہ خاتون ذہنی معذور تھیں یا سنگ دل خاتون نے شوہر سے دشمنی یا حالات کی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو رسی کی مدد سے نالے سے باہر نکالا گیا ہے، بچے کے نالے میں گرنے کی اطلاع 7:13 بجے موصول ہوئی، رات ایک بجے تک بچے کی تلاش جاری رہی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ رات میں اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا تاہم صبح روشنی کے ساتھ آپرشن کو دوبارہ شروع کیا گیا، 15گھنٹے بعد بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق کل شام 5 بجے کے قریب بچہ نالے میں گرا تھا۔

karachi

rescue operation