Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائد اعظم کی برسی: کل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

حکومت کے پاس عام تعطیل کے اعلان کا اختیار ہے
شائع 10 ستمبر 2024 10:02pm

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی 11 ستمبر بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ لیکن کیا کل عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا؟

ابھی تک، حکومت نے 11 ستمبر کو قائداعظم کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

حالانکہ حکومت کے پاس عام تعطیل کے اعلان کا اختیار ہے، لیکن اس سال اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

2024 کے سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق، اس دن کو قومی تعطیل کے طور پر درج نہیں کیا گیا ہے۔

اس دن کو عام طور پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے پاکستان کی آزادی میں قائداعظم کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ قوم کو آزادی دلامنے کے فوراً بعد قائد اعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 میں انتقال کر گئے تھے۔

Death Anniversary

Public Holiday

QUAID E AZAM Muhammad Ali Jinnah