Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی انتخابات: کملا ہیرس کی الیکشن مہم میں ’ناچو ناچو‘ کا تڑکا

انتخابی مہم میں بالی ووڈ سے متاثر مزید گانے شامل کریں گے، اتل جین بھٹوریا
شائع 10 ستمبر 2024 08:58pm

امریکہ میں رواں برس ہونے والی صدارتی انتخابات میں حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھارتی فلم ”آر آر آر“ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ”ناچو ناچو“ کا تڑکا لگا دیا گیا۔

امریکا میں بھارتی نژاد کمیونٹی لیڈر اَتُل جین بھٹوریا نے بھارتی فلم ”آر آر آر“ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ”ناچو ناچو“ کو کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شامل کیا، جس کا مقصد امریکا میں آباد 40 لاکھ سے زائد بھارتی اور 60 لاکھ سے زائد جنوبی ایشیائی ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرکے ان کی حمایت حاصل کرنا تھا۔

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا، ری پبلکنز نے سخت تنقیدی رپورٹ جاری کردی

”ناچو ناچو“ گانے کی طرز پر بنائے گئے ڈیڑھ منٹ کے انتخابی ترانے میں کملا ہیرس کو اپنی نامزدگی قبول کرتے ہوئے اور زبان و ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہندی، پنجابی، تامل، تیلگو، گجراتی، بنگالی سمیت دیگر ووٹروں کے ساتھ متحرک دکھایا گیا۔

بھارتی گانے کو انتخابی مہم میں متعارف کروانے والے اتل جین بھٹوریا نے کہا کہ یہ گانا طبقاتی اور تہذیبی کشمکش کے ساتھ ساتھ آزادی کی جدوجہد سے جڑا ہے جو کملا ہیرس پر پورا اترتا ہے۔

نیدرلینڈز کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنا دی

انہوں نے کہا کہ ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم میں بالی ووڈ سے متاثر مزید گانے شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہونے جا رہے ہیں جس میں اگر 59 سالہ کملا ہیرس منتخب ہوجاتی ہیں تو وہ امریکا کی 248 سالہ تاریخ میں ملک کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

Kamala Harris

Election Campaign

RRR

Nacho Nacho