Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

میچ کے پہلے دن ہی قومی انڈر 19 چیمپئن شپ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

14ستمبرسےشروع ہونےوالاانڈر 19 ون ڈے کپ بھی ملتوی کردیا گیا
شائع 10 ستمبر 2024 08:03pm

میچ کے پہلے دن ہی قومی انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان کت کٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی انڈر19 چیمپئن شپ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

14ستمبرسےشروع ہونےوالاانڈر 19 ون ڈے کپ بھی ملتوی کردیا گیا ۔ آج انڈر19 چیمپئن شپ کے میچز کے پہلے روز کا کھیل شروع ہوا تھا ۔

پی سی بی نے دونوں ایونٹس کے ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ انڈر19چیمپئن شپ اورون ڈےکپ کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)