بیٹی کی فکر، باپ نے سر پر سی سی ٹی وی کیمرا لگوا دیا
ملک بھر میں بے قابو جرائم کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے، والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کافی فکرمند نظر آتے ہیں اور ان کے باہر جانے سے قبل دعائیں دیتے اور دم کرتے ہیں، موبائل فونز کی لوکیشن مانیٹر کرتے ہیں، لیکن ایک والد نے اپنی بچی کی حفاظت کیلئے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔
پاکستان میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کے تحفظ کیلئے اس کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کروا دیا ہے، جس کے ذریعے بیٹی کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔
پھنسی ہوئی ماں کو نکالنے کیلئے بچی نے رکشہ اٹھا لیا
مذکورہ لڑکی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
لڑکی نے بتایا کہ میرے والد نے میرے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوا دیا ہے تاکہ جب بھی میں گھر سے باہر جاؤں تو میرے والد مجھ پر نظر رکھ سکیں اور اگر کوئی حملہ یا حادثہ ہوتا ہے تو فوری طور پر انہیں اس کی اطلاع مل سکے۔
اسکول طالبہ کی اسکوٹر چوری نے دھوم فلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ویڈیو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں کہاں ہوں؟ کدھر جارہی ہوں؟ میرے والد صاحب کو ہر چیز معلوم ہوتی ہے، میں نے میرے والد کو منع نہیں کیا، انہوں نے میری سیکیورٹی کیلئے ایسا کیا‘۔
بیٹی کی پیدائش پر نام رکھنے پر میاں بیوی میں جھگڑا، معاملہ طلاق تک پہنچ گیا
لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کو معلوم ہوگا کہ کراچی میں جو واقعہ (کارساز حادثہ) پیش آیا ہے جس میں ایک امیر زادی ایک باپ بیٹی کو مار کر چلی گئی، ایسا کوئی واقعہ میرے ساتھ پیش آگیا تو وہ ثبوت کہاں ڈھونڈتے پھریں گے، اس لیے میرے والدین نے یہ کیمرہ لگایا ہے‘۔
Comments are closed on this story.