Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

معروف کاروباری شخصیت ذوالفقار احمد اغوا کیس: تحقیقات ایس پی رینک کے افسر کو دینے کا حکم

تفتیشی حکام نے اپنے کندھے سے صرف بوجھ اتارا ہے بغیر کسی نتیجے پر پہنچے، عدالت کے ریمارکس
شائع 10 ستمبر 2024 06:08pm

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں معروف کاروباری شخصیت(کولا نیکسٹ ) ذوالفقار احمد کے اغوا کا کیس میں عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ مسترد کردی۔

پولیس کی جانب سے اغواء کا مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ عالت میں جمع کرائی گئی عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے تفتیشی افسر نے تحقیقات میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے، تفتیشی حکام نے اپنے کندھے سے صرف بوجھ اتارا ہے بغیر کسی نتیجے پر پہنچے،عدالت نے کیس کی تحقیقات ایس پی رینک کے افسر کو دینے کا حکم دیا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا تھا کہ 26 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے معروف کاروباری شخصیت ذوالفقار احمد کو اغوا کیا گیا تھا ،مدعی مقدمہ عمران اور گواہ قیصر کا بیان قلم بند نہیں ہوسکا ہے ، 28 جولائی کو ٹی وی کے ذریعے مغوی ذوالفقار احمد کے بخود گھر واپسی کی خبر ملی ،پراچہ ٹیکسٹائل جاکر مدعی مقدمہ سے رابط کیا۔

سیکیورٹی انچارج نے بتایا کہ ہمارا مالک واپس آگیا ہے ،سیکورٹی انچارج کا بیان قلم بند کرلیا ہے جس نے تصدیق کی کہ ذوالفقار احمد واپس آچکے ہیں ،مدعی مقدمہ اور نا ہی مغوی ذوالفقار احمد نے بیان قلم بند کرنے کے لیے رابط نہیں کیا ہے۔

کراچی سے لاپتہ صنعت کار ذوالفقار احمد گھر پہنچ گئے

چشم دید گواہ کے مسلسل عدم تعاون کی وجہ سے مقدمہ اے کلاس کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف تاجر ذوالفقار احمد کو کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے اغوا کیا گیا تھا ، ذوالفقار دوست قیصر کے ساتھ کلفٹن جارہے تھے کہ 8 افراد آئے اور انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔

Zulfiqar Ahmed

Cola Next

Industrialist Abducted