Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ، اسٹوڈیو قائم کرنے کی تجویز

اسمبلی اجلاس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر ڈالنے کا کام شروع ہوچکا ہے
شائع 10 ستمبر 2024 05:49pm

پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لئے پنجاب اسمبلی ممبران کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئی ہے ۔

اراکین نے تجویز دی کہ ڈیجیٹل اسٹوڈیومیں پوڈکاسٹ کاسسٹم بھی لگایا جائے، اسمبلی کی کارروائی کی ترسیل تمام سوشل میڈیا فارمز پر کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا آرکائیول ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے گا جبکہ پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسمبلی اجلاس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیاپرڈالنےکاکام شروع ہوچکا ہے ۔

punjab assembly

DIGITAL MEDIA POLICY