اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد بیئٹی گروپ کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
ژنجیانگ آئرن برادرز کمپنی لمیٹڈ کی زیر قیادت چار نمایاں کاروباری اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔
وفد کی سربراہی مسٹر یوآن جیان من (سینئر ماہر اقتصادیات) نے کی جن کے ساتھ مختلف کاروباری اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ایس آئی ایف سی کے عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، سیاحت اور صنعت سمیت ترجیحی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
وفد کو سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی جانب سے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ چینی تجارتی وفد کو پاکستان میں صنعتی ترقی کی نمایاں خصوصیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد نے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس فریم ورک کے تحت جاری مصروفیات کو مزید متحرک کرے گا ۔
Comments are closed on this story.