Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

شمالی کوریا کا اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے خطرات لاحق ہیں، کم جونگ اُن
شائع 10 ستمبر 2024 05:07pm

امریکہ کی ناک میں دم کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

کِم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے، ملک اب جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے لیے جوہری طاقت کی تعمیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

روسی صدر نے دنیا بھر میں نیوکلئیر ہتھیار برسانے کی تیاری کرلی

کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری صلاحیت اور ریاست کے تحفظ کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی، امریکہ نے 40 سال بعد نیا نیوکلئیر وار ہیڈ بنانا شروع کردیا

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے لاحق خطرات کا سامنا کرنے کے لیے ایک مضبوط فوجی طاقت کی ضرورت ہے۔

North Korea

nuclear weapons