Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کا پہلا اہم صدارتی مباحثہ کل ہوگا

دونوں اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
شائع 10 ستمبر 2024 04:59pm

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا صدارتی مباحثہ کل ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منگل کی شب مدمقابل ہوں گے۔

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بھارتی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سابق امریکی صدر اور کملا ہیرس کا صدارتی مباحثہ بدھ کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے نشر کیا جائے گا، امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ٹرمپ کملا ہیرس مباحثے کا اہتمام کیا ہے۔

سابق امریکی صدر اور کملا ہیرس کی پہلے کبھی ملاقات یا ٹیلی فون پر بات نہیں ہوئی، مباحثے کو کملا ہیرس کیلئے زیادہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر

امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 90 منٹ کے مباحثے کے قواعد ٹرمپ بائیڈن صدارتی مباحثے والے ہی ہیں۔

الیکشن سے قبل ہونے والے پولز کے مطابق دونوں اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں گھومنے کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شخص

یہی وجہ ہے کہ مباحثے کو دونوں اُمیداروں کے لیے اُن ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے جو تاحال کسی اُمیدوار کی جانب جھکاؤ نہیں رکھتے۔

US Presidential Elections 2024

Trump Harris Debate