Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سونے کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ، صرافہ بازار سنسان ہوگئے

فی تولہ سونے کی قیمت امیر اور غریب دونوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی
شائع 10 ستمبر 2024 04:52pm

سونے کی قیمتوں میں اضافے سے شہر قائد کے صرافہ بازار بھی سنسان ہوگئے ہیں، سنار سونے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں جبکہ شہریوں کی استطاعت بھی جواب دے گئی ہے جنہوں نے سونے کی خریداری ترک کردی۔

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ چوبیس ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ شہری اب صرافہ بازار سے مایوس لوٹ رہے ہیں۔

پاکستان میں آرامکو کی کوئی بھی باضابطہ سائٹ نہیں

سونے کے بڑھتے دام اور فروخت میں نہایت کمی سے سنار بھی فکرمند ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس یوکرین اور اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہورہا ہے۔

سونے کی مقامی و عالمی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث آج 10 گرام سونا 1114 روپے اور تولہ 1300 روپے مہنگا ہوا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان

سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2500 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024