Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میکال ذوالفقار کو کس نے رشتہ ختم کرنے پرمجبور کیا؟

مساوی کوشش کی کمی کسی بھی رشتے کو ختم کراتی ہے
شائع 10 ستمبر 2024 04:18pm

اداکار میکال دو دہائیوں سے ڈراموں پر راج کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹاراداکار اور ماڈل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے علاوہ کچھ بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز بطور ماڈل کیا تھا ۔

ابرارالحق کی مشہور ویڈیو ’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘ سے شہرت پانے والے میکال کی اپنی زندگی زیادہ خوشگوار نہیں رہی ہے ۔ انہوں نے 2012 میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، مگر 2017 میں انہوں نے سارہ بھٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

سعدیہ امام کا اپنے شادی کے جوڑے سے متعلق دلچسپ ’انکشاف‘

میکال ذوالفقار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے موجودہ کیریئر کے راستے، تعلقات کے بارے میں بات کی۔

میکال ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں شیری کا کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلقات میں توازن کیسے ضروری ہے۔ میکال کا کہنا ہے کہ والدین اور بہن بھائیوں کی اپنی جگہ اور مقام ہوتا ہے، جبکہ بیوی کی اپنی ایک بہت اور اہم جگہ ہوتی ہے۔ ان تمام رشتوں کو متوازن ہونا چاہئے لیکن ایسا کہنا اسان ہے کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب اعتماد ختم ہوتا ہے تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ایک رشتہ تباہ ہوجاتا ہے۔

جو چیز کسی بھی رشتے کو ختم کرنے پر مجبور کرتی ہے وہ اس وقت ہوتی ہے جب اسے لگتا ہے کہ دوسرا شخص اس رشتے کو نبھانے کے لیے اتنی کوشش نہیں کر رہا ہے جتنی اسے کرنی چاہیے۔ ہوسکتا ہے وہ بہت سمجھدار ہے اور جینے اور جینو دو پر یقین رکھتا ہے لیکن مساوی کوشش کی کمی اسے کسی بھی رشتے کو ختم کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

انہوں نے ساحل عدیم تنازعہ کے بعد خواتین کے جاہل ہونے کے بارے میں بھی اپنا نقطہ نظر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوشیار ہوتی ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ناخواندگی کی شرح بہت زیادہ ہے اور یہ کسی ایک صنف تک محدود نہیں ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle